باگل کوٹ، 14؍ جولائی (ایس او نیوز) سماج میں ذات پات کا نظام باقی ہے۔ پڑھے لکھے لوگ بھی قریوں میں جا کر ذات پات کا بھید بھاؤ کرتے ہیں۔ ان کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگ اپنے دھرم کو ہی اصل سمجھتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے کا حق ہے لیکن وہ دوسرے مذاہب کے خلاف تنقید نہ کریں۔ سدارامیا نے اس طرح بی جے پی اور ہندو توا نواز تنظیموں پر بالواسطہ تنقید کیا ہے۔ منگل کے دن باگل کوٹ ضلع کے بادامی اسمبلی حلقہ میں سدارامیا نے یہ بات کہی۔ وہ یہاں سرکاری فسٹر گریڈ کالج کے طلبا کو ٹیبلٹ کی تقسیم کے بعد وہ طلبا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پڑے لکھے لوگ ذات پات کا بھید بھاؤ نہ کریں ۔ کوئی بھی کسی بھی ذات میں پیدا ہونے کا اختیار نہیں رکھتا اور ذات پات کا بھید بھاؤ کر کے اہم اس دنیا سے داغدار ہو کر نہ جائیں۔ ایسا سماج تعمیر ہونا چاہئے جہاں تمام مذاہب کا یکساں احترام کیا جائے۔